• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کےحکم کےباوجود افغان ٹرانزٹ سے مال ترسیل معطل

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات کے باوجود افغان ٹرانزٹ سے مال کی ترسیل تا حال معطل ہے۔

امپورٹرز کے مطابق ٹریکرز کی قلت کے سبب سیکڑوں افغان ٹرانزٹ کنٹینرز پورٹ پر پھنس گئے ہیں، پورٹ پر پھنسے افغانستان کے کنٹینرز کی تعداد 1800 ہوگئی ہے۔

امپورٹرز کے مطابق مال پھنسنے سے لاکھوں ڈالرز کنٹینرز فیس دینے پڑ رہی ہے۔

امپورٹرز کا کہنا ہے کہ طورخم سے کنٹینرز کی افغانستان منتقلی پر بھی رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، خراب منیجمنٹ کے سبب افغان تجارت کا مزید کام ایران منتقلی کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین