آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔
آرمی چیف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ان کی خیریت دریافت کی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسد قیصر کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آرمی چیف نے اسد قیصر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نیک تمناؤں اورخصوصی دعاؤں پر شکر گزار ہوں۔
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور ان کے بچوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ آئسولیٹ ہوگئے ہیں۔