• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے جنگ میں شہید ڈاکٹر نوشاد کو بلاول بھٹو کا خراج عقیدت

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے ڈاکٹر نوشاد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پارٹی ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو نے  ڈاکٹر نوشاد کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر نوشاد نے خطرناک حالات میں بھی پیشہ ورانہ ذمے داریاں نبھائیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نوشاد کی خدمات اور قربانی کو آئندہ نسلیں یاد رکھیں گی اور ان پر فخر کریں گی۔

واضح رہے کہ حیدرآباد میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریض اور ہلال احمر اسپتال کےڈاکٹر نوشاد حسین انتقال کرگئے، ڈاکٹر نوشاد گزشتہ کئی روز سے بیمار تھے۔

ڈپٹی کمشنر فواد سومرو کے مطابق ڈاکٹر نوشاد میں کورونا وائرس کی علامتیں تھیں تاہم اُن کا ٹیسٹ نہیں کرایا گیا تھا، ڈاکٹر نوشاد گزشتہ چھ روز سے چھٹیوں پر تھے۔

تازہ ترین