• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف نے برطانوی اخبار کےخلاف مقدمہ کردیا

شہبازشریف نے برطانوی اخبار کےخلاف مقدمہ کردیا


اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے برطانوی اخبار کے خلاف مقدمہ کردیا۔

میل آن سنڈے اور میل آن لائن کے خلاف مقدمے میں شہباز شریف نے مضمون کے ذریعے ’ذاتی اور پیشہ ورانہ ساکھ‘ کو شدید نقصان پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے 10 ہزار 528 پاؤنڈ کورٹ فیس ادا کی، مقدمے میں ہرجانے کی رقم کا تعین نہیں کیا گیا۔

برطانوی اخبار نے 14 جولائی 2019 کو اخبار کے مضمون میں شہباز شریف پر کرپشن اور غبن کے الزامات لگائے تھے۔

تازہ ترین