• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز ارطغرل جیسی قائدانہ صلاحیتوں کی مالک ہیں: حنا پرویز بٹ

 مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ارطغرل جیسی قائدانہ صلاحیتوں کی مالک ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حنا پرویز بٹ نے بتایا کہ آج کل وہ وزیر اعظم کی ہدایت پر نشر کی جانے والی ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ دیکھ رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ارطغرل کی خوبیوں یعنی اپنے خدا پر مضبوط ایمان، حوصلہ، بہادری، بدترین حالات میں بھی ہمت نہ ہارنا، اچھے اور برے لوگوں کی پہچان، سب لوگوں کی مخالفت کے باوجود اپنے مقصد پر کھڑے رہنا جیسی خوبیوں کی مریم نواز بھی مالک ہیں۔

واضح رہے کہ یکم رمضان سے سرکاری چینل پر نشر ہونے والے ’ارطغرل غازی‘ نامی ترکش سیریز نے پاکستان میں مقبولیت کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔

تازہ ترین