• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کومل رضوی نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیا


پاکستان کی نامور گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

کومل رضوی کے یوٹیوب چینل کا نام ’کومل کچن‘ ہے جہاں وہ مداحوں کو مزیدار پکوان بنانا سکھائیں گی۔

اس خبر کا اعلان کومل رضوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا، گلوکارہ نے لکھا کہ ’میں نے نیا یوٹیوب چینل لانچ کردیا، جس کا نام کومل کچن ہے اور پہلی قسط میں ریلیز کی جاچکی ہے‘۔


کومل رضوی نے کہا کہ ’اگر آپ کو شادیوں میں پیش کیا جانے والا چکن قورمہ بنانا ہو یا ریسٹورنٹ میں ملنے والی شیرمال گھر میں تیار کرنی ہو، یا صرف یہ جاننا چاہتے ہوں کہ میں پکوان کس طرح تیار کرتی ہوں، تو میری ویڈیوز ضرور دیکھیں اور سبسکرائب کرنا مت بھولیں‘۔

تازہ ترین