• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھارادر، فلیٹ میں گیس سلنڈر کا دھماکا، خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کھارادرتھانے کی حدود پاریہ اسٹریٹ پولیس چوکی کے قریب واقع بلقیس پلازہ کے چو تھے فلور کے فلیٹ میں اچانک گیس سلنڈر کا دھما کہ ہوا، جس کے نتیجے میں،خاتون اور بچوں سمیت 6 افرادراحیل، شہناز، ،مادام، دھنک ،حمزہ اور کمسن ہنیب زخمی ہو گئے، جنہیں سول اسپتال برنس سینٹر منتقل کیاگیا ۔

تازہ ترین