• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ’دیرلیش ارطغرل ‘ میں مرکزی کردار ارطغرل کے قریبی ساتھی کی بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے مماثلت نے حیران کردیا۔

پاکستان میں تیزی سے مقبول ہوتی ترکش سیریز ’دیرلیش ارطغرل ‘ نے سب کو ہی اپنا دیوانہ بنا یا ہوا ہے ، محمد عامر کے حالیہ سوشل میڈیا پیغام سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بھی اس سیریز کے سحر میں مبتلا ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد عامر نے ویرات کوہلی کو ٹیگ کرتے ہوئے ’دیرلیش ارطغرل‘ میں ارطغرل کے قریبی ساتھی ’دوگان بے‘ کا کردار ادا کرنے والے جاوید جاتن کی تصویر شیئر کی۔

محمد عامر نے ویرات کوہلی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ دوگان بے کوہلی سے حیرت انگیز طور پر مشابہت رکھتے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ ویرات کوہلی، کیا یہ آپ ہیں میں کچھ کنفیوز ہوگیا ہوں۔‘

محمد عامر نے اپنے ٹوئٹ میں ہنسنے والی ایموجی کا بھی استعمال کیا جس کا مطلب یہ ہے کہ یقیناً انہوں نے ازراہِ مذاق مذکورہ ٹوئٹ کیا۔

تازہ ترین