• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپورٹرز کا ایک بار پھر حکومتی ایس او پیز پر تحفظات کا اظہار

ٹرانسپورٹرز نے ایک بار پھر حکومتی ایس او پیز پر تحفظات کا اظہار کر دیا


پنجاب کے ٹرانسپورٹرز نے ایک مرتبہ پھر حکومتی ایس او پیز پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے عہدیداروں نے ہنگامی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرایوں میں 20 فیصد اور مسافروں میں 50 فی صد کمی نہیں کرسکتے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ٹول ٹیکس، اڈا پرچی سمیت دیگر اخراجات کے ساتھ ٹرانسپورٹ نہیں چلا سکتے۔

ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے عہدیداروں نے کہا کہ گاڑیوں میں پچاس فیصد مسافر نہیں بٹھا سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے مطالبہ نہ مانا تو پیر کو ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی۔

تازہ ترین