• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونانے فضائی کمپنیوں کے عملے کو بھی ڈاکٹروں جیسا بنادیا

کورونا وائرس کی وبا کے باعث فضائی کمپنیوں کی جانب سے اس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔

دنیا کی سرفہرست فضائی کمپنیوں میں سے ایک قطر ائیرویز نے بھی اب طیاروں پر موجود عملے کے لیے مکمل حفاظتی ملبوسات (پی پی ای) کا استعمال 25 مئی سے لازمی قرار دیا ہے جبکہ عملے کے حفاظتی لباس کے ساتھ ساتھ دیگر احتیاطی اقدامات جیسے بزنس کلاس میں کھانا ٹیبل سیٹ اپ کی بجائے ٹرے میں دیا جائے گا۔

کمپنی کی پروازوں کا انتخاب کرنے والے تمام مسافروں کو بھی فیس ماسک کا استعمال کرنا ہوگا اور وہ ان کو اپنے ساتھ لانے ہوں گے۔

یہ اقدام مسافروں اور عملے کے درمیان وائرس کے تبادلے کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے متعدد احتیاطی تدابیر میں سے ایک ہے۔