• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی شمائل ندوی اور جاوید اختر کے مباحثے پر ثقلین مشتاق کا اظہارِ خیال

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری اسپنر ثقلین مشتاق نے مفتی شمائل ندوی اور جاوید اختر کے درمیان ہونے والے مباحثے پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے مفتی شمائل ندوی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

انہوں نے مفتی شمائل ندوی کو سراہتے ہوئے لکھا کہ میں نے ابھی مفتی شمائل ندوی اور جاوید اختر صاحب کے درمیان ہونے والا مباحثہ دیکھا۔ مفتی صاحب، آپ واقعی ایک عظیم انسان ہیں، آپ کا علم، منطق اور دانائی قابلِ تحسین ہے۔ اللّٰہ آپ کو سلامت رکھے اور اپنی حفاظت میں رکھے۔

انہوں نے مفتی شمائل ندوی کی وضاحت کو نعمت قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ خدا کے وجود پر آپ کی وضاحت نہایت گہری اور ذہن کو جھنجھوڑ دینے والی تھی، یہ ایک بہترین اقدام تھا، جو نہایت شائستہ انداز میں انجام دیا گیا۔

ان کے مطابق اگر ہم سب زندگی کے اہم موضوعات پر اسی طرح پُرسکون ماحول میں، ایک کپ کافی کے ساتھ گفتگو کریں تو دنیا واقعی ایک بہتر جگہ بن سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مفتی شمائل ندوی اور جاوید اختر کے درمیان ایک دلچسپ مباحثہ ہوا، جس کا موضوع ’کیا خدا کا وجود ہے؟‘ تھا، جس میں عالمِ دین نے اپنے دلائل سے جاوید اختر کو لاجواب کر دیا۔

خاص رپورٹ سے مزید