امریکی ریاست مشی گن میں ڈیم ٹوٹنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
مشی گن میں کچھ ہی گھنٹوں کے وقفے سے دو ڈیم ٹوٹنے سے میلوں کا رقبہ زیر آب آگیا، جبکہ ہزاروں افراد کو اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔
شدید بارشوں سے پلوں اور سڑکوں سمیت انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ گورنر گریٹچن وائٹنر نے ایمرجنسی کا علان کر دیا ہے۔