• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی چین میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال


چین کے جنوبی صوبے میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

سیلابی ریلے کے سبب کئی گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ کئی گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔

ٹرین اسٹیشن میں پانی بھر گیا جبکہ متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ سیلابی پانی میں کچھ منچلے مچھلی پکڑتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔

انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔