• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثے پر پوری قوم سوگوار ہے،فیاض الحسن چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کراچی طیارہ حادثے پر آج پوری قوم سوگوار ہے، 22 کروڑ پاکستانی شہید مسافروں کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں، ہمارے لیے سوگواروں کے دکھ کا اندازہ لگانا نا ممکن ہے۔

اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اللّہ تعالیٰ سوگوار خاندانوں کو ہمت و حوصلے سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

انہوں نے کہاکہ اس دردناک واقعے کے باعث ملک میں عید الفطر سادگی سے منائی جائے گی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیرِاعظم کی ہدایت پر انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے میں متاثر ہونے والے گھروں کے رہائشیوں کو متبادل مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، حکومت تمام متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔

تازہ ترین