• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراقی نائب وزیر اعظم کی سعودی وزیرخارجہ سے ملاقات

عراق کے نائب وزیر اعظم علی علاوی  سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچے، اور سعودی وزیر توانائی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تیل کی منڈی کے استحکام اورمشترکہ مفاد سے متعلق دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اس موقع پر عراقی نائب وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام عراقی   وزیراعظم مصطفٰی الکاظمی کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔

ملاقات میں اوپیک پلس معاہدے کے بعد تیل کی عالمی منڈی میں پیدا ہونے والی بہتری کے بارے میں اظہار اطمینان کیا گیا۔

 نائب وزیراعظم علی علاوی نےسعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بھی ملاقات کی۔

دریں اثناء سعودی قیادت نے عراق میں اپنے سفیر کو جلد سے جلد دوبارہ کام شروع کرنے کے لئے بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا۔

علی علاوی نے سعودی عرب کے وزیر تجارت اور خزانہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

تازہ ترین