خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی وزیر حسین احمد کانجو بھی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔حسین احمد کانجو 2002 سے 2008 تک صوبائی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 9افرادانتقال کر گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد398 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے220 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد7ہزار905 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں کورونا کے 73 مریض صحتیاب ہوئے، کورونا وائرس سے اب تک 2469متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھرمیں کورونا سے مجموعی اموات 1133 ہو گئیں،جبکہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید2 ہزار164 کیس سامنے آگئے۔