کراچی کے علاقے کھارادر بلقیس پلازہ میں 15 مئی کو سلنڈر دھماکے کے 6 زخمیوں میں سے 4 دم توڑ گئے۔
کھارادر بلقیس پلازہ میں 15مئی کو سلنڈر دھماکے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق زیر علاج زخمیوں میں سے 4 دم توڑ گئے ہیں، جبکہ واقعہ کے 2 زخمی تاحال زیر علاج ہیں۔
جاں بحق افراد 80 سے 90 فیصد جھلس چکے تھے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ماں بیٹی بھی شامل ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 55 سالہ سیما، 22 سالہ مہک، 23 سالہ مونا اور 4 سالہ ماہ نور کے نام سے کرلی گئی ہے۔ زخمی بابر اور فاطمہ تاحال زیر علاج ہیں۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ سلنڈر سے گیس لیکیج کے باعث ہوا۔