آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ذیقعد 1441ھ9؍جولائی2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پی سی بی ٹریننگ کیمپ کیلئے بایو سیکیور ماحول کی پلاننگ میں مصروف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے دورے کے لئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ پندرہ جون کے بعد لگایا جائے گا۔پی سی بی کے سی ای او وسیم خان ،ہیڈ کوچ مصباح الحق ،ڈائریکٹر انٹر نیشنل ذاکر خان اور پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم بایو سیکیور ماحول میں کیمپ لگانے کے لئے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم جولائی کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ جائے گی اور ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں ایک ماہ ٹریننگ کا موقع ملے گا۔لاہور میں کس طرح ٹریننگ شروع کی جائے اور امکان ہے کہ کیمپ کے لئے وزارت صحت سے خصوصی اجازت لی جائے گی۔توقع ہے کہ اس ہفتے پلان کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

اسپورٹس سے مزید