• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ فوڈ اتھارٹی کا ڈیپٹی ڈائریکٹر ضلع ساوتھ شاہ زيب شيخ کی سربراہی میں زمزمہ کے علاقے میں کارروائی کے دوران میلانو پیزا اینڈ فاسٹ فوڈ کی انسپیکشن کی گئ انسپیکشن کے دوران صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال سامنے آئی اسکے علاوہ فریزر کی ابتر حالت اور کھانا بنانے میں مونوسوڈیم گلوٹامیٹ (چاینیز سالٹ) کا استعمال پایا گیا مزید ناقص اورزائدالمیعاد اشیاء بھی برامد کی گئیں۔اعلامیہ کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے پچیس ہزار کا چالان کیا اور ریسٹورنٹ کو عارضی طور پر سیل کردیا گیا۔
تازہ ترین