آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ذیقعد 1441ھ9؍جولائی2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ٹی 20 ورلڈکپ اور ایشیا کپ رواں برس کھیلے جانا غیریقینی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اب یہ بات تقریباً یقینی ہے کہ اس سال آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ اور ایشیا کپ نہیں ہوں گے دونوں ٹورنامنٹ اگلے سال ہونے کا امکان ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کا شیڈول تیار کر لیا ہے ۔ میچز 2018کی طرح دبئی اور ابوظبی میں ہونگے۔ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے لیکن بھارت پاکستان آنے کو تیار نہیں ہے۔ اس لئے اے سی سی نے ٹورنامنٹ عرب امارات میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے خاموشی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر میں ہونے والا ایشیا کپ ٹی 20 بھی ملتوی کردیا جائے گا کیوں کہ ٹورنامنٹ ، ٹی20 ورلڈ کپ سے مشروط ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہمارا ابھی تک ایشین کرکٹ کونسل سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر نظم الحسن نے تاحال اے سی سی بورڈ کا اجلاس طلب نہیں کیا اجلاس مارچ میں ہونا تھا جوکورونا وائرس کے باعث نہیں ہوسکا تھا۔

اسپورٹس سے مزید