• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی 25 رکنی منتخب شوریٰ کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی 25 رکنی منتخب شوریٰ کا اعلان کردیا گیا ہے، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و صدر انتخابی کمیشن اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ نے مرکزی مجلس شوریٰ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی سیشن 2020-23 ء کے لیے 25 نشستوں پر کامیاب خواتین ارکان کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ اس انتخاب میں حلقہ خواتین کی کل 5117 ارکان میں سے 4672 ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ ٹرن آؤٹ 91.30 فیصد رہا۔ کامیاب خواتین ممبران مرکزی شوریٰ میں فوزیہ عرفان، سعدیہ ذیشان ، جمیلہ احمد، حمیرا طیبہ، سے زبیدہ، زینب آصف، بشریٰ اشرف، روبینہ امجد، زبیدہ جبیں، زرافشاں فرحین، نازیہ توحید، فرخندہ قمر، بشریٰ صادقہ، نفیسہ رکن الدین، مسرت جنید، اسماء سفیر، بشریٰ مقصود، ندیمہ تسلیم، جاوداں فہیم، گل رخ مسعود، ذکیہ اقبال، ناہید ظہیر، عائشہ ظہیر، شگفتہ ابراہیم اور یاسمین اچکزئی منتخب ہوئی ہیں۔
تازہ ترین