کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ بیٹسمین ڈین جونز نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ ، آسٹریلیا کے بجائے نیوزی لینڈ میں ہوسکتا ہے کیونکہ وہاں کی حکومت نے کرونا وائرس پر خاصی حد تک قابو پالیا ہے۔ جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں پچھلے 12 دنوں میں کرونا کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔ آسٹریلیا میں ورلڈ کپ ہونے کے امکان کو مسترد کردیا۔