• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی شاہانہ اشعر کورونا میں مبتلا

گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شریک متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی شاہانہ اشعر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل کے مطابق شاہانہ اشعر میں کورنا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، شاہانہ اشعر نے 2 روز قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔

 ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی رکن صوبائی اسمبلی  شاہانہ اشعر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

 دریں اثنا صوبائی وزیر اویس شاہ کا کہنا ہے کہ اگر معزز خاتون رکن اسمبلی کا آج کورونا پازیٹو آیا ہےتو یہ خطرے کی بات ہے۔

تازہ ترین