• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خاتون کی پی پی قیادت پر الزامات کی بوچھاڑ

امریکی خاتون کی پی پی قیادت پر الزامات کی بوچھاڑ


پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

جیو نیوز کے مطابق امریکی خاتون نے کہا کہ 2011 میں جب رحمان ملک وزیرداخلہ تھے انہوں نے زیادتی کی، سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیرصحت مخدوم شہاب الدین پر بھی دست درازی کا الزام لگادیا۔

ایک ویڈیو بیان میں سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک پر زیادتی کرنے کا الزام لگادیا۔

سنتھیا رچی نے الزام لگایا کہ رحمان ملک نے انہیں 2011 میں زیادتی کا نشانہ بنایا جب پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اور رحمان ملک وزیرداخلہ کے عہدے پر فائز تھے۔

امریکی شہری نے سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیرصحت مخدوم شہاب الدین پر بھی دست درازی کا الزام عائدکیا۔

سنتھیا رچی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے تب دست درازی کی جب وہ ایوان صدر میں مقیم تھے۔

جیو نیوز کے مطابق سنتھیا رچی کے الزامات پر رحمان ملک اور یوسف رضا گیلانی کا موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین