لاہور (نمائندہ جنگ)احتساب عدالت لاہور نے رمضان شوگر ملز میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی طلبی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے فیصلہ جاری کیا۔
عدالت کی طرف سے جاری فیصلے کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان کی عدم پیشی کے باعث فرد جرم کی کارروائی بہت عرصے سے التوا کا شکار ہے ۔
ملزم حمزہ شہباز کو خفاظتی اقدامات کے باعث پیش نہیں کیا گیا،سپریڈنٹ جیل اور ایس پی ہیڈ کوارٹر آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو ہر صورت پیش کریں ،عدالتی احکامات پر عمل نہ کیا گیا تو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہو گی۔
ملزم شہباز شریف بھی ائندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں،شہباز شریف فرد جرم کی کارروائی کے لیے 11 جون کو ہر صورت پیش ہوں۔