• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سندھ فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، 5 ریسٹورنٹس عارضی طور پر سیل

سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتِ حال پر 5 ریسٹورنٹس کو عارضی طور پر سیل کر دیا ہے۔

ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق ان ریسٹورنٹس میں فریزرز کی حالت ابتر تھی، نکاسیٔ آب کا بھی نظام درست نہیں تھا جبکہ کھانا بنانے کے لیے استعمال ہونے والا خام مال بھی ناقص تھا۔

فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس میں زائد المیعاد چیزوں کا استعمال بھی جاری تھا۔

ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق ریسٹورنٹس پر مجموعی طور پر 2 لاکھ 20 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین