• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں شدید بارشیں: 4 منزلہ عمارت دریا میں جاگری

چین میں شدید بارشیں: 4 منزلہ عمارت دریا میں جاگری


چین میں شدید بارشوں کے باعث 4 منزلہ عمارت دریا میں جاگری، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یوں تو بارشوں سے گرمی کا زور کم ہوجاتا ہے اور موسم بے حد خوشگوار ہوجاتا ہے تاہم یہی بارشیں اگر طوفان کی صورتحال اختیار کرجائیں تو تباہی مچادیتی ہیں۔

چین کی کاؤنٹی Rongshui Miao میں بھی گذشتہ دنوں تیز بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ دریا میں طغیانی کے باعث کنارے پر بنی چار منزلہ رہائشی عمارت اچانک دریا میں گر گئی۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔