لاہور(اے این این)سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو پر الزامات کے بعد امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی نے ناصر عظیم خان کو اپنا وکیل مقرر کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل امریکی خاتون نے اپنے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ 2011 میں اس وقت کے وزیر داخلہ رحمن ملک نے میرا ریپ کیا جبکہ اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے ہراساں کیا تھا۔امریکی خاتون کے الزامات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی امریکی خاتون کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے جسکے بعد قانونی جنگ لڑنے کیلئے سینتھیا ڈی رچی نے اپنا وکیل مقرر کر لیا ہے۔