• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کا شہباز شریف کو فون، خیر یت دریافت کی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کو ٹیلیفون کرکے اُن کی خیریت دریافت کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ابھی معلوم ہوا کہ آپ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ آصف زرداری بھی آپ کی جلدصحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شہباز شریف بھی کورونا کا شکار ہوگئے

بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف سے نواز شریف کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

پی پی چیئرمین نے شہباز شریف اور نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ وقت اکٹھا ہوکر قوم کو کورونا سے نجات دلانے کےلیے جدوجہد کرنے کا ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف بار بار کورونا کے ٹیسٹ کرا رہے تھے، وہ ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔

تازہ ترین