• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی سپر ہیروایکشن فلم ’کیپٹن امریکا :سول وار‘ کا ٹریلر

Super Hero Film Captain America Civil War New Trailer Release
کیپٹن امریکا ایک بار پھر آئرن مین کے ساتھ ملکربڑی اسکرینز پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہے،کرس ایوانز، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اوراسکارلٹ جانسن کی نئی سپر ہیرو ایکشن فلم"کیپٹن امریکا:سول وار"کاٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

2011ء کی’ کیپٹن امریکا :دی فرسٹ ایونجر‘اور2014ء کی’ امریکا؛دی ونٹر سولجر‘کے اس پریکوئل کی ہدایتکاری انتھونی اور جو روسو نے دی ہے، جس میں کرس ایوانز، رابرٹ ڈاؤنی جونیئراور اسکارلٹ جانسن سمیت سیباسٹیاناسٹین ،کوبی اسملڈرز، انتھونی میکی، پال بیٹینی،جیریمی رینر ،ڈان شیڈل ، الزبیتھ اولسن اور پال روڈفلم میں اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

کرسٹوفر مارکس اور اسٹیفن میک فیلی کے تحریر کردہ اسکرین پلے کو کیون فیج نے پروڈیوس کیا ہے، جسکی کہانی اسٹیو راجرز عرف کیپٹن امریکا(کرس ایوانز)،ٹونی اسٹارک عرف آئرن مین(رابرٹ ڈاؤنی جونیئر)اور نتاشارومانوف عرف بلیک ویڈو(اسکارلٹ جانسن)کے گرد گھومتی ہے جو خطرناک اور طاقتور دشمن کیخلاف یکجا ہوکر اپنا مشن مکمل کررہے ہیں۔

مارول اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی سائنس فکشن ایکشن فلم’ کیپٹن امریکا؛سول وار '‘والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے رواں سال6مئی کوامریکہ اور 29اپریل کوبرطانیہ میں سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
تازہ ترین