• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کمر کی تکلیف میں مبتلا قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کی گزشتہ برس دورہ انگلینڈ کے دوران بنائی گئی ڈھول کی تھاپ پر ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی۔

حسن علی کاکہنا ہے کہ گزشتہ دورہ انگلینڈ کے دوران وہ شاہین آفریدی اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ گھومنے کیلئے نکلے تھے تو ساتھیوں نے یہ ویڈیو بنائی تھی ۔

فاسٹ باؤلر حسن علی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 20 سیکنڈ کی ویڈیو میں انہیں سڑک کنارے بیٹھے ایک شخص کی ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں حسن علی ڈانس کرتے ہوئے کافی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین قومی کرکٹر کی ویڈیو کو بے حدپسند کررہے ہیں ۔

حسن علی کی ویڈیو گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

حسن علی کی ڈانس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور حسن علی کے اس روپ کو دیکھ کر ان کے مداح خوش بھی ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حسن علی ان دنوں کمر کی انجری سے نجات پانے کے لیے ری ہیب میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین