• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


نوبیل انعام یافتہ اور سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسفزئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلسفہ، سیاست اور اکنامکس میں ڈگری حاصل کرنے پر جشن منایا۔


ملالہ یوسفزئی نے اپنی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے کیک اور پھولوں کی برسات میں گھر والوں سے مبارکباد وصول کی۔

اس موقع پر ملالہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی خوشی بیان کرنے سے قاصر ہیں۔

 مستقبل کے حوالے سے  اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ آگے کا کچھ معلوم نہیں، فی الحال فلمیں دیکھوں گی، سوؤں گی اور کتابیں پڑھوں گی۔

ملالہ کی اس پوسٹ  کو ایک گھنٹے میں لاکھوں لوگوں نے پسند کیا اور ہزاروں لوگوں نے اس پر کمنٹ بھی کیا۔

تازہ ترین