• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کی ساری آبادی کو صحت کاڈرز دے رہے ہیں، تیمور سلیم جھگڑا

وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کی ساری آبادی کو صحت کاڈرز دے رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک سال کے دوران ریسکیو 1122 کا دائرہ کار 29 اضلاع تک پہنچا دیا ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس اب تمام قبائلی اضلاع میں میسر ہے۔

اُن کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ اس سال ریسکیو 1122 سروس کو مزید 6 اضلاع تک توسیع دیں گے۔

تازہ ترین