• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاری مچھر کالونی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک بچی جاں بحق ا و ر ایک شخص زخمی ہو گیا،لاش اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کیاگیا، جہاں جاں بحق ہونے والی بچی کی فوری شنا خت نہیں ہوسکی عمر7سال ہے ،جبکہ زخمی کی شناخت 23سالہ محمد یار ولدمحمدصدیق کے نام سے کی گئی ہے ۔لانڈھی داؤد چورنگی معین آباد نمبر1جامعہ عثمانیہ مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ،جہاں اس کی شناخت 55سالہ شیر محمد ولد گل محمد کے نام سے ہوئی ہے ۔ دریں اثنا گلستان جوہر رابعہ سٹی خیبر ہوٹل کے قریب سے نومولود بچے کی لاش ملی۔
تازہ ترین