• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے، آرمی چیف

اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔

نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اندرونی و بیرونی چیلنجز جامع قومی حکمت عملی کے متقاضی ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں دیرپا اقتصادی و سماجی ترقی محفوظ ماحول سے جڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج محفوظ ماحول کے لیے ضروری ہر ممکن کوشش کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملکی سلامتی و دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے خطاب میں خطے کی سلامتی کی صورتحال پر بھی اظہار خیال کیا۔

تازہ ترین