• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرف آباد سگنل کے قریب سلنڈر دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوٹاؤن تھانے کی حددو شرف آباد سگنل کے قریب سلنڈر دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، اطلاع پر پولیس ، رینجرز اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا۔پولیس نے بتایا کہ شرف آباد نزد حنفیہ بروسٹ سینٹر کے قریب غبارے والا چھوٹا گیس سلنڈر فٹ پاتھ پر رکھ غباروں میں ہوا بھر رہا تھا کے سلنڈر ناقص ہونے کے دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، پولیس نے غبارے والے کو حراست میں لے لیا ہے۔

تازہ ترین