• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 24 افراد انتقال کرگئے

خیبرپختونخوا میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد صوبہ میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 914 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے437 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق کے پی کے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 25 ہزار 380 ہوگئی ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 345 مریض صحت یاب ہوئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 12149 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 ہزار 827 ہوگئی ہے، جبکہ پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 441 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 10 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، جبکہ اس دوران 222 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

تازہ ترین