گوجرانوالہ میں بیٹے سے جھگڑا کرنے پر باپ نے محلے کے 3 بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ منہ کالا کیا، سر اور بھنویں بھی مونڈ ڈالیں۔ مقدمہ درج ہونے پر ملزم فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق راجکوٹ کے علاقے میں سعید نامی ملزم کے دس سالہ بیٹے عبداللہ کا محلے کے اپنے ہم عمر تین دوستوں سے جھگڑا ہوا تو ملزم نے بچوں حسن ، ابو ہریرہ اور شاہ زیب کو گھر بلاکر تشدد کیا۔ بعد میں تینوں بچوں کا منہ کالا کیا۔ ان کے سر اور بھنویں بھی مونڈ دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کے والدین کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تاہم ملزم فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔