لاہور(آصف محمود) محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر آصف اشرف جلالی کا نام3سال کے لئے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے فورتھ شیڈول میں شامل کر لیا ۔ انتہائی معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ ڈاکٹر آصف اشرف جلالی کے خلاف تھانہ سمن آباد لاہور میں 18جون 2020ء کو ایف آئی آر نمبر 676/20 تعزیرات پاکستا(پاکستان پینل کوڈ) کی دفعہ298Aکے تحت درج کی گئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق ایف آئی آر اندراج کے بعد سیل کر دی گئی ہے۔