• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب 36 کمپنیوں کیساتھ مشرق وسطٰی میں سو بڑی فیملی کمپنیوں میں سرفہرست

جدہ (اے پی پی) سعودی عرب 36کمپنیوں کے ساتھ مشرق وسطی میں سو بڑی طاقتور ترین عرب فیملی کمپنیوں میں سرفہرست ہے ۔ فوربز نے مشرق وسطی کی سو بڑی فیملی کمپنیوں کی فہرست جاری کرکے بتایا کہ کمپنیوں کی تعداد کے حوالے سے امارات دوسرے اور کویت تیسرے نمبر پر ہے۔ مشرق وسطی کی یہ فیملی کمپنیاں کئی نسلوں سے چل رہی ہیں۔یہ مقامی کمپنیوں کی حیثیت تبدیل کرکے علاقائی اور بین الاقوامی کمپنیوں کا رتبہ حاصل کرچکی ہیں اور عالمی سطح پر مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں۔شرق وسطی کی سو طاقتور ترین عرب فیملی کمپنیوں میں 2020کے دوران 6لاکھ سے زیادہ ملازم ہیں۔

تازہ ترین