آپ آف لائن ہیں
جمعہ11؍ذیقعد 1441ھ 3؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نوجوان کا انڈوں سے ٹاور بنانے کا مظاہرہ


یوں تو انڈے بیحد غذائی فوائد کے حامل ہوتے ہیں تاہم اِنہی انڈوں کے ذریعے گنیز ریکارڈ بھی بنایا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس یمنی نوجوان کو ہی دیکھ لیں جوحیرت انگیز طور پر انڈوں سے ٹاور بنانے کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

یمن سے تعلق رکھنے والے ملائیشیا میں رہائش پذیر Mohammed Muqbelنامی نوجوان نے انڈوں کا سب سے بڑا اسٹیک(ٹاور) بنانے کی ٹھانی اور پانچ سیکنڈ میں ایک کے اوپر اوپر ایک انڈایوں رکھا کہ ایک بھی انڈا نہ گرا اور یوں 3انڈوں سے دنیا کا سب سے بڑا ایگ اسٹیک(ٹاور) بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔