• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز کلکٹریٹ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کی ہدف سے زائد ٹیکس وصولی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کسٹمز کلکٹریٹ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی نے جون 2020 کے لئے طے کردہ ہدف سے 57فیصد اضافی ٹیکس وصول کیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کلکٹریٹ کا جون کے لئے مختص کردہ 1693.02 ملین روپے کا ہدف رکھا تھا تاہم اس ہدف سےجو ن میں 965 ملین روپےاضافی حاصل کرکے مجموعی طور پر 2658.02 ملین روپے محصولات جمع کئے گئے جو کہ مختص کردہ ٹارگٹ سے%57 زیادہ ہے مجموعی طور پر مالی سال 2019_2020 میں 51.4 بلین روپے محصولات کی مد میں وصول کے گئے جو کہ پچھلے مالی سال 2018_2019 میں محصولات کی مد میں وصول کردہ 44.8 بلین روپے سے 23 فیصذ زیادہ ہیں۔

تازہ ترین