لاہور(اپنے نامہ نگار سے) وزیر محنت پنجاب انصرمجیدخان نے فیصل آبادمیں مشروب بنانے والی فیکٹری میں 3 مزدوروں کی ہلاکت کانوٹس لے لیا۔ صوبائی وزیرلیبرنے متعلقہ حکام اورڈائریکٹرلیبرفیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔ صوبائی وزیر لیبر انصرمجیدخان نے کہاکہ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ کوفی الفورمعاوضہ اداکیاجائے گا۔