• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہل حکومت کو ہر فورم پر بےنقاب کریں گے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کو ہر فورم پر بےنقاب کریں گے، دو سال میں عمران خان نے الزام تراشیوں کے سوا اور کچھ نہیں کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے جنوبی پنجاب کےرہنماؤں سے وڈیو لنک پر بات چیت کی۔

جنوبی پنجاب کے صدر احمد محمود اور جنرل سیکریٹری نتاشہ دولتانہ نے پارٹی چیئرمین کو  جنوبی پنجاب کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کو عمران خان کے علاوہ ہر آپشن قبول ہے۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عمران خان عوام کے لیے ناقابل برداشت ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین