• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگاپور کا مشہور یونیورسل اسٹوڈیو 3ماہ بعد کھول دیا گیا


سنگاپور میں حکومت نے کورونا سے ہلاکتوں اور متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا، اس اعلان کے بعد کاروبار کھل گیا جبکہ مختلف تفریحی مقامات بھی کھول دیئے گئے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد حفاظتی اقدامات کے ساتھ سنگاپور کا مشہور یونیورسل اسٹوڈیو تین ماہ بعد آج سے عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد سیر کیلئے پہنچ گئی ہے جبکہ شہریوں نے تھیم پارک کے کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سنگاپور کا یونیورسل اسٹوڈیو اپریل سے کورونا وائرس کی وجہ سے بند تھا۔

گھروں میں کئی ماہ سے قید لوگ روزمرہ کی زندگی اور تفریح کے لیے اس قدر ترس رہے تھے کہ بڑی تعداد میں عوام سیر کیلئے پہنچ گئے، اس موقع پر حفاظتی اقدامات کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔