• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیکیج آفر نہیں ہوا حکومت جھوٹ بول رہی ہے،پی ٹی ڈی سی ملازمین

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ ) پی ٹی ڈی سی ملازمین و ایمپلائز یونین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے میر شاہجہان کھیتران کے سیاسی بھرتی شدہ 706ملازمین 2013میں ہی فارغ کر دئیے گئے تھے ،موجودہ حکومت نے 15سے 30سال سے زائد کی سروس والے ملازمین کو فارغ کیا ہے ،فارغ کیے جانے والے ریگولر ملازم ہیں جن کا سیاسی بھرتیوں سے کوئی تعلق نہیں۔

حکومت جھوٹ بول رہی ہے کہ ملازمین کو پیکیج آفر کیا گیا تھا لیکن انہوں نے قبول نہیں کیا اس لئے ملازمین کو انکے قانونی واجبات دے کر فارغ کیا گیاہے جبکہ حقیقت میں ملازمین کو کوئی پیکج نہیں دیاگیا بلکہ terminationلیٹر کے تحت ملازمین کو قانونی واجبات بعد میں فنڈز کی دستیابی پر دئیے جائیں گے۔

پی ٹی ڈی سی اور اسکے ملازمین نے ملک میں سیاحت کی ترقی و فروغ کیلئے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں، ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنا 450خاندانوں کا معاشی قتل ہے ،وزیراعظم ہمیں فاقہ کشی سے بچائیں۔

تازہ ترین