آپ آف لائن ہیں
ہفتہ17؍ذی الحج 1441ھ8؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

افغانستان ،طالبان کے مزید قیدیوں کی جلد رہائی کا امکان

کابل (جنگ نیوز )افغان حکومت کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ طالبان کے مزید قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام امن مذاکرات میں پیش رفت کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔ 600قیدیوں کی رہائی پر اختلافات امن مذاکرات کی بحالی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ افغان نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے جمعرات کو بتایا کہ طالبان کی جانب سے فہرست موصول ہو گئی ہے اور رہائی آئندہ دنوں میں ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ افغان حکومت طالبان کے 5ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کے عزم پر قائم ہیں لیکن طالبان کی طرف سے فراہم کردہ فہرست کے مطابق وہ 600 کے لگ بھگ طالبان قیدیوں کو رہا نہیں کریں گے جو سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں۔ترجمان جاوید فیصل نے کہا کہ اس وقت افغان حکومت کی قید میں 12 ہزار سے زائد طالبان قیدی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت نے طالبان کو پیش کش کی ہے کہ اگر طالبان ان 592 قیدیوں کی رہائے کے بجائے اتنی ہی تعداد میں افغان جیلوں میں قید دیگر قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں تو افغان حکومت اس کے لیے تیار ہے۔

اہم خبریں سے مزید