• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال سعید اور ٹک ٹاکر جنت مرزا کا نیا گانا جاری


عاصم اظہر اور ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کے ’تُم تُم‘ ریلیز ہونے کے بعد اب پاکستان میوزک اندسٹری کے معروف گلوکار بلال سعید کا نیا گانا ’شاعر‘ بھی جاری ہوگیا ہے اور اِس گانے کی ویڈیو کی مرکزی کردار نامور ٹک ٹاکر جنت مرزا ہیں۔

بلال سعید کا نیا گانا ’شاعر‘ گزشتہ روز ہی ریلیز کیا گیا ہے اور اِس گانے کی ویڈیو میں ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے ساتھ محمد علی جوش بھی نظر آئے ہیں جبکہ گلوکار سرمد قدیر نے اِس گانے کو تحریر اور کمپوز کیا ہے۔

یہ گانا 5 منٹ 8 سیکنڈز پر مشتمل ہے جس میں ایک ایسی کہانی دکھائی گئی ہے جہاں ایک نوجوان شاعر خوبصورت اداکارہ سے یکطرفہ محبت کرتا ہے اور پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ یہ محبت دو طرفہ محبت میں بدل جاتی ہے۔

بلال سعید کے ’شاعر‘ کو جاری ہوئے ابھی صرف 15 گھنٹے ہوئے ہیں اور یوٹیوب پر صرف چند ہی گھنٹوں میں 9 لاکھ سے زائد ویوز آچکے ہیں جس سے معلوم ہو رہا ہے کہ گلوکار کا گانا بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اِس سے قبل گلوکار عاصم اظہر کا گانا ’تُم تُم‘ ریلیز ہوا تھا، اس گانے کی مرکزی کردار معروف ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق تھیں جبکہ گانے میں عاصم اظہر، اُردو ریپ سانگ کے گلوکار رامس، طلحہ یونس، طلحہٰ انجم اور گلوکار و اداکار تیمور صلاح الدین عرف مورو نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور گانے کے آخر میں اداکارہ ہانیہ عامر کی انٹری بھی ہوتی ہے۔

تازہ ترین