• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: پولیس ٹیم کی کارروائی، 3 مبینہ ڈاکو گرفتار

اسلام آباد کے تھانا شالیمار پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان ڈیلیوری وین سے رقم چھیننے میں ملوث تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان 7 جون 2020 کو ڈیلیوری وین سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے چھین کر فرار ہوئے تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واردات میں چھینی گئی رقم میں سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی اور موبائل ڈیٹا و دیگر ذرائع کی مدد سے تینوں ڈاکوؤں کا سراغ لگایا۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔

تازہ ترین