آپ آف لائن ہیں
بدھ21؍ذی الحج1441ھ12؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان نیوی بحری بیڑے میں نئےجہاز پی این ایس یرموک کی شمولیت

پاکستان نیوی میں نئےجہاز پی این ایس یرموک کی شمولیت


پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نیا اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز پی این ایس یرموک بھی شامل ہو گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز پی این ایس یرموک کی پاکستان نیوی بیڑے میں شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی،  تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بطور خصوصی مہمان شرکت کی ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ پی این ایس یرموک کی بحری بیڑے میں شمولیت ایک اہم سنگ میل ہے، نئے جدید جہاز کی شمولیت سے ملکی سمندری حدود اور بحری مفادات کا دفاع مزید مضبوط ہو گا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کی جانب سے  قلیل وقت میں جہاز کی تعمیر پر ڈامین شپ یارڈ رومانیہ اور پراجیکٹ ٹیم کو سراہا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ جدید جنگی جہاز اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن اور ڈیفنس سسٹم سے لیس ہے اور پی این ایس یرموک متعدد نیول آپریشنز انجام دینے اور ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس سلسلےکا دوسرا جہاز پی این ایس تبوک عنقریب پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید